بہاول پور ،شریف برادران نے پاکستان کو معاشی بدحالی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،مخدوم سید احمد محمود
منگل 15 اگست 2017 19:12
(جاری ہے)
مافیا لیگ کی چیرہ دستیوں سے ہم معاشی،اقتصادی،دفاعی،سیاسی،آئینی ،جمہوری تنزلی کا شکار ہیں۔چور حکمرانوں نے ملک گروی رکھ کر قومی سرمائے کو ہڑپ کر لیا۔
انہوںنے کہا کہ شریف برادران جب سے برسر اقتدار آئے ہیں ملک میں قرضوں کا بوجھ بڑھا ہے۔نکمے اور نالائق حکمرانوں نے بین الاقوامی اداروں اور قومی بینکوں سے کھربوں کے قرضے لیکر نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی مد میں عوامی خزانے سے کمیشن کھا کر قومی سرمایہ لوٹا ہے۔شریف برادران قومی چور ہیں نواز شریف نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ملک کوتباہی کے گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے۔جون 2013 میں جب یہ برسر اقتدار آئے تو پاکستان پر بیرونی قرضہ 48.1 ارب ڈالر تھا جو جون 2017 میں بڑھ کر 78.1ارب ڈالر تک جاپہنچا ہے۔تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ہمیں اپنی موٹر ویز۔ہوائی اڈے اور ریڈیو پاکستان کی عمارت بیرونی اداروں کو گروی رکھوانا پڑی بین الاقوامی مالیاتی ادارے ہم پر بھروسہ کرنے کے لئے تیار نہیں۔مالی سال 2012/13 کا بجٹ خسارا 15 ارب ڈالر تھا جو آج 2016/17 میں بڑھ کر 24 ارب ڈالر ہوچکا ہے۔2013 میں پاکستان کے اندرونی قرضے 14318 ارب روپے تھے جو آج بڑھ کر 20872 ارب ہوچکے ہیں۔لٹیرے چور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہماری برآمدات 21 ارب ڈالر سے کم ہوکر 17 ارب روپے ہوچکی ہے۔2013 میں چور شریف نے میاں منشاء کو نوازنے کے لئے گردشی قرضہ کی 480 ارب روپے کی ادائیگی کردی تھی جس کے بعد گردشی قرضہ صفر تھا لیکن آج 2017 میں یہ رقم پھر 500 ارب ڈالر تک جاپہنچی ہے آج بھی میں تیل عالمی سطح پر کم ترین نرخوں پر دستیاب ہونے کے باوجود پاکستانی عوام کو مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے ، اور بجلی کی قیمتیں بھی بلا جواز بڑھائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ لیگی حکمران اندرونی قرضوں کی ادائیگی کے لئے ریاست کو بینکوں اور دیگر اداروں کو اگست 2017 تک 3870 ارب کا پرانا قرضہ چکانا ہے جس کے لئے حکومت کمرشل بینکوں سے تین ماہ کے لئے 3650 ارب کا قرضہ لے گی اور بینک ٹریژری بلز اور انویسٹمنٹ بانڈ ز میں سرمایہ کاری کرکے حکومت کو یہ قرضہ دیں گیانہوں نے مذید کہا کہ موجودہ مالی سال میں نااہل حکمران بینکوں سے 850 ارب کا نیا قرضہ لے چکی ہے۔2017 کا سارا مالی سال قرضوں پر چلے گا۔سٹیٹ بینک حکومت کے دباؤ پر دھڑا دھڑ نوٹ چھاپیگا جس سے مہنگائی کا تمام تر بوجھ غریب معصوم عوام پر پڑے گا۔لیکن لٹیرے چور حکمرانوں کوعوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیںعوام آج بھی لوڈ شیڈنگ کا شکارہیں،غربت،مہنگائی افراط ذر میں اضافہ،بے روزگاری ،لاقانونیت،بھتہ خوری رسہ گیری عروج پر ہے لیکن حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں۔لہذا عوام کو ایسے چور لٹیرے حکمرانوں کے خلاف بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔تاکہ وطن عزیز کی اقتصادی اور معاشی حالت کو بہتر بنا کہ عام آدمی کے نظام ذندگی کو آسان اور خوشگوار بنایا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.