سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے، فلائٹ آپریشن 26 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا، وزارت مذہبی امور
منگل 15 اگست 2017 22:55
(جاری ہے)
اب تک تقریباً 462 پروازوں کے ذریعے 70 ہزار سے زائد سرکاری جبکہ 37 ہزار عازمین حج پرائیویٹ سکیم کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال کوٹہ بحالی کے بعد پاکستان سے کل ایک لاکھ 79 ہزار 2 سو 10 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے ایک لاکھ 7 ہزار 5 سو 26 سرکاری جبکہ 71 ہزار 6 سو 84 پرائیویٹ سکیم کے ذریعے ادائیگی حج کریں گے۔
پاکستانی عازمین حج کی رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اب تک ایک سو 80 سیزنل سٹاف، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے حج میڈیکل مشن کے تحت 4 سو سے زائد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جبکہ بلڈنگز، فوڈ اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کیلئے ساڑھے 4 سو کے قریب معاونین تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مکہ، مدینہ اور جدہ میں خدمات کی فراہمی کیلئے 8 سو کے قریب مقامی معاون بھی تعینات ہیں۔ وزارت مزہبی امور نے اس مرتبہ سہولیات کے معیار کی مانیٹرنگ کو بھی مزید مؤثر بناتے ہوئے سرکاری اور پرائیوٹ دونوں شعبوں کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ اب تک ڈھائی سو سے زائد حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل ہو چکی ہے جبکہ 60 کے قریب سرکاری رہائشوں کی بھی مانیٹرنگ کی جا چکی ہے۔ مسجد الحرام کے گردونواح میں اب تک 4 ہزار عازمین حج کو صحیح راستے کی جانب رہنمائی فراہم کی گئی جبکہ کھوئے ہوئے 10 عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے 7سو کے قریب گمے ہوئے بیگ تلاش کر کے حجاج کے حوالے کئے۔ کال سینٹر پر 4 سو سے زائد عازمین حج کو رہنمائی فراہم کی جبکہ 3 سو سے زائد موصول ہونے والی مختلف شکایات میں سے اڑھائی سو سے زائد کو متعلقہ شعبوں کے ذریعے حل کیا گیا اور باقی پر عمل درآمد جاری ہے۔ جدہ، مکہ مدینہ میں حج میڈیکل مشن پاکستان کے ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں اب تک 31 ہزار مریضوں کو معمولی بیماریوں کی ادویات فراہم کی گئیں جبکہ 12 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ 32 سیریس مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اسی طرح معذوروں اور بیماروں کو 195 وہیل چیئرز ایشو کی جا چکی ہیں۔ حج آپریشن 2017ء کامیابی سے جاری و ساری ہے اور تمام شعبوں میں افسران اور سٹاف دن رات شفٹوں میں حجاج کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.