وکالت معزز خدمت اور ایک مشن ہے کچھ کالی بھیڑ و ں نے وکالت کو بطور لوٹ مار شروع کیا ہے ،ملک سمندر خان کاسی

جو وکلاء سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ پریکٹس کر تے ہیں ان کے خلاف وکلاء تنظیمیں ایکشن لیں، چیئرمین پاکستان قومی جسٹس پارٹی

بدھ 16 اگست 2017 16:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان قومی جسٹس پارٹی کے چیئرمین کوئٹہ بار کے سابق صدر ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ وکالت معزز خدمت اور ایک مشن ہے لیکن وکلاء برادری میں کچھ کالی بھیڑیوںنے وکالت کو بطور لوٹ مار شروع کیا ہے جو کہ وکالت کے کالی وردی پر ایک کالی دبہ ہے وکالت کے اقدار کو دیکھتے ہوئے ان اعلیٰ شعبے کو بدنام نہ کرے اور بدقسمتی سے دو تین سال کے پریکٹس نہیں ہوتے نہیں ہوتے عوام سے ایک کیس پر لاکھوں روپے لیتے ہیں اور پھر وہ بھی دوسرے سے کاپی کر کے موکل سے لاکھوں روپے کا فیس لے کر پھر عدالتوں پیش ہونے سے لت ولعل سے کام لیتے ہیں اور عدالتوں میں اپنااور موکل کا وقت ضائع کر دیتے ہیںجس کی وجہ سے لوگ عدلیہ کے خلاف بولتے ہیں اور ججز سے تعلقات کا بہانہ بنا کر ججز کی بدنامی کر کے اپنے عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چا ہتے ہیں لہٰذا بلوچستان بار کونسل سے اپیل کی جاتی ہے کہ جو وکلاء سرکاری ملازمت کے ساتھ ساتھ پریکٹس کر تے ہیں ان کے خلاف وکلاء تنظیمیں ایکشن لیں بلوچستان بار کونسل کی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ ایسے وکلاء کے خلاف جلد از جلد کارروائی کریں تاکہ وکالت کے معزز شعبے کو بدنام نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :