پاکستان عوامی تحریک کی لاہور ہائیکورٹ کو استنبول چوک میں مستقل دھرنے کی بجائے جلسہ کرنے کی یقین دہانی
استنبول چوک میں جلسہ قائد کی تقریر کے بعد ختم کر دیا جائیگا ‘اگر مستقل دھرنے دینے ہوا تو مقام تبدیل کر لیں گے ‘ عوامی تحریک فاضل عدالت نے فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد درخواست نمٹا دی ،انتظامیہ ، پولیس کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت مال روڈ پر جلسہ ، جلوس ، ریلی نکالنے پر پابندی ہے ‘ درخواستگزار /واضح عدالتی احکامات موجود ہیں تو پھر دھرنا کیوں دیا جا رہا ہی ‘ عدالت کا استفسار
بدھ 16 اگست 2017 17:10
(جاری ہے)
مال روڈ پر دھرنے سے دہشتگردی کا ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے اس لئے طاہر القادری کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکا جائے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان نے حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرایا کہ مال روڈ پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ واضح عدالتی احکامات موجود ہیں تو پھر مال روڈ پر دھرنا کیوں دیا جا رہا ہی ۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ہدایت دی تھی کہ تاجران، پاکستان عوامی تحریک اور ایڈووکیٹ جنرل معاملہ طے کریں، کسی نتیجے پر پہنچ گئے تو ٹھیک ورنہ عدالت خود فیصلہ کرے گی جس کے بعد سماعت مختصر وقت کے لئے ملتوی کی گئی۔اس دوران پاکستان عوامی تحریک اور انجمن تاجران کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔درخواست کی دوبارہ سماعت ہوئی تو پاکستان عوامی تحریک نے عدالت کو یقین دلایا کہ عوامی تحریک کی جانب سے استنبول چوک میں مستقل دھرنے کی بجائے جلسہ کیا جائیگا اور پارٹی سربراہ طاہر القادری کی تقریر کے بعد ختم کردیا جائے گا۔لیکن اگر دھرنا دینے ہوا تو اس کا مقام تبدیل کر لیا جائے گا ۔فاضل عدالت نے فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد درخواست نمٹا دی اور انتظامیہ ، پولیس کو ہدایت کی کہ جلسے کے شرکاء کو سکیورٹی فراہم کی جائے ۔اس سے قبل سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے دھرنا شرکا کی جانب سے ضلعی حکومت کو دھرنے کے لیے دی جانے والی درخواست اوراس کی تیاریوں کی تصاویرعدالت میں پیش کردی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے لیے رات درخواست دی گئی، دھرنا شرکا لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔عدالت نے عوامی تحریک کے وکیل سے استفسارکیا کہ یہ دھرنا کہیں پاکستان عوامی تحریک کے امیدوارکی الیکشن مہم تو نہیں، دھرنا کتنے وقت کے لیے دیا جا رہا ہے، جس پرپی اے ٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ سیاسی دھرنا نہیں، اس میں ماڈل ٹائون کے شہدا کے ورثا شامل ہیں، دھرنا دو، تین گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے، جس پر جسٹس مامون الرشید نے کہا کہ جناب آپ ایک وقت بتادیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.