شریف فیملی کا نیب میں پیش نہ ہونا اداروں پر عدم اعتماد کے مترادف ہے ،اسے اعتراف جرم سمجھا جائیگا‘ فواد چوہدری
اسحاق ڈار، احمد سعید اور ظفر حجازی جنوبی اشیا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ نیٹ ورک چلا رہے ہیں‘ ترجمان تحریک انصاف کی پریس کانفرنس
جمعہ 18 اگست 2017 20:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ این اے 120 کے لوگوں سے ووٹ مانگنا بھی توہین سمجھ رہی ہے، کلثوم بی بی کاغذات کی سکروٹنی کے لیے بھی الیکشن کمیشن نہیں آئیں اور لندن چلی گئی ہیں، ابھی گلف اسٹیل، ہل میٹلز، ایوین فیلڈز کے ریفرنسز آنے باقی ہیں، سب سے بڑا ریفرنس حسن نواز کی تیرہ کمپنیوں کی منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کے خلاف ہوگا، تمام کمپنیاں نقصان میں ہونے کے باوجود لندن مین مہنگی ترین پراپرٹی کی مالک ہیں۔
فواد چوہدری نے کہاکہ اسحاق ڈار، احمد سعید اور ظفر حجازی جنوبی اشیا کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ نیٹ ورک چلا رہے ہیں، پاکستان کے وزیر عظم ایسے لوگوں کواعلیٰ عہدے دے کر سو رہے ہیں،عزیزیہ ملز کے لیے دبئی سے کوئی مشینری نہیں منگوائی گئی، سوال ہے عزیزیہ ملز لگانے کے لیے حسین نواز کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے نو سال وزیر اعظم رہے ، شریف فیملی کا آج نیب میں پیش نہ ہونا پاکستان کے اداروں پر عدم اعتماد کے مترادف ہے، اگر وہ پیش نہیں ہوتے تو اسے اعتراف جرم سمجھا جائیگا، اگر وہ پیش ہو کر سوالوں کے جواب نہیں دیتے تو ان کے پاس جواب نہیںہیں۔انہوں نے کہاکہ3 ہزار کروڑ روپیہ اسحاق ڈار کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی یہ پاکستان کی عوام کا پیسہ ہے، جے آئی ٹی کے ممبران اور سپریم کورٹ کے ججز پاکستان کے لئے مسیحا بن کر آئے ہیں، سپریم کورٹ کے جج اعجاز الحسن کی اہم ذمہ داری ہے جس طرح جے آئی ٹی کا پہرا دیا ان معاملات کا بھی پہرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کی اپیل دائر کرنے کے لیے 10 دن کا کہا گیا لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا، شریف فیملی کے خلاف نیب میں 28 مزید کیسز بھی زیر التوا ہیں، نیب کے سیکشن 9 کے تحت انکوائری کے لیے نوٹس جاری ہوتا، لیکن اس معاملے میں انکوائری ہو چکی ہے ،جرم ثابت ہوچکا ہے، نواز شریف فیملی یا ضمانت کروائیں یا ان کو گرفتار کیا جائے،سمجھ نہیں آ رہا کہ کس قانون کے تحت نیب لحاظ کر رہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اور اچکزئی کے علاوہ کوئی پارٹی نواز شریف کے ساتھ نہیں، نواز شریف سیاسی تنہائی کا شکار ہیں، اگر وزیر اعظم خاقان عباسی، اسحاق ڈار اور احمد سعید کو برطرف نہیں کرتے تو سمجھیں گے وہ خود اس اسکینڈل میں ملوث ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.