تعلیم کا شعبہ ہمارے حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے،وزیرتعلیم عاطف خان
جمعہ 18 اگست 2017 19:40
(جاری ہے)
تقریب سے اعلیٰ تعلیم کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عبید مایار ایم پی اے اور کالج کے پرنسپل پروفیسر خالد خان خٹک نے بھی خطاب کیا ۔
اس موقع پر کامرس ایجوکیشن اور منیجمنٹ سائنسز کے صوبائی ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد ندیم اور سابق ڈی جی پروفیسر محمد شکیل اور صوبے کے مختلف کامرس کالجز کے پرنسپل صاحبان بھی موجود تھے ۔وزیر تعلیم نے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کالج کے طالب علم عباس شاہد کو موٹر سائیکل اور شیلڈ، ایم کام میں عبدالولی خان یونیورسٹی ٹاپ کرنے والے طالب علم محمد ذیشان اور بی کام ٹاپ کرنے والے ابو ہازم کو لیپ ٹاپس اور شیلڈزجبکہ وسیم اکرم ، مجاہد خان اور سلمان خان کو بورڈ میں باالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن کے حصول پر نقد انعامات اور شیلڈز دیئے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے قلیل عرصے میں گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز نمبر 2 مردان کی بہترین کارکردگی پر کالج کے پرنسپل اور فیکلٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرز پر کالجز میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لیے بجٹ میں خطیر انعامی رقم رکھی جائے گی تاکہ سرکاری سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی ہو اور ان کے تعلیمی اخراجات ان کے والدین پر بوجھ نہ بنیں ۔ عاطف خان نے کہا کہ ہم نے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر 21ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہے جبکہ امسال اس مد میں مزید9 ارب مختص کیے گئے ہیں۔عاطف خان نے کالج کے لیے بس ،ہائی ایس وین کی فراہمی اور مسجد کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ جنگ: امریکہ میں مظاہرین کے خلاف ’طاقت کے استعمال‘ پر تشویش
-
اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر اتفاق کریں، گوتریش کی اپیل
-
سندھ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.