جسٹس آصف سعید کھوسہ ایماندار جج، قوم کو سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلہ پر فخر ہے، چودھری شجاعت حسین،
پرویزالٰہی، طارق بشی ر چیمہ متعدد وکلا کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت، چودھری پرویزالٰہی کی حکومت نے وکلا کیلئے تاریخ کام کئے، سینئر ایڈووکیٹ عارف چودھری
ہفتہ 19 اگست 2017 17:55
(جاری ہے)
شامل ہونے والے وکلا میں اختر تارڑ ، ارشد وڑائچ ، عارف چودھری ، چودھری تنویر وسیر ، زاہد مرتضیٰ ، خالد سہیل، ساجد حسین، سلیم شہزاد، مجتبیٰ کاظمی، حسن امان، رانا جواد حسین، قیصر زاہد، مرزا رفاقت، محمد ناشر، رانا قربان، آغا اسامہ، عظمت ضیا سندھو، محمد رفیق گجر، مجاہد احمد خان، نسیم رانا، رانا جواد حسین، ساجد حسین، فیصل جاوید، عامر بشیر، سلیم شہزاد چودھری کرامت (یوکی) بھی شامل ہیں۔
مسلم لیگی قائدین نے ن لیگ کی عدلیہ کے خلاف مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس کی مذمت کرتی ہے اور سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ پر اعتماد کرتی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کے مشن پر ہیں، اس سلسلے میں کراچی کا دورہ بڑا کامیاب رہا اور متعدد نظریاتی مسلم لیگی رہنما پارٹی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 20 مسلم لیگیں ہیں میری کوشش ہے کہ ان جماعتوں میں شامل مسلم لیگی ذہن رکھنے والے افراد کو اکٹھا کروں جن کے اندر پاکستانیت کا جذبہ موجود ہے، وکلا برادری سے بھی میری یہی اپیل ہے کہ وہ بھی اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں نے نئی تاریخ رقم کی ہے جسے قوم نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے مگر ن لیگ نے نہایت شرمناک اور افسوسناک کام کیا ہے اور ہر محب وطن پاکستانی اس کی مذمت کرتا ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے پارٹی میں شامل ہونے والے وکلا کو خوش آمدید کہا۔ سینئر ایڈووکیٹ عارف چودھری نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں ہر طبقہ باالخصوص وکلا برادری کی فلاح و بہبود اور عوام کو جلد و سستے انصاف کی فراہمی کیلئے تاریخی کام کیے جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر جہانگیر اے جھوجھہ نے بھی اظہار خیال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.