حمزہ شہباز شریف نواز شریف کے فیصلے پر برہم، بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا
ہفتہ 19 اگست 2017 21:34
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں نوازشریف نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور پرویز ملک کو جاتی امرا بلایا تھا جس میں انہوں نے پرویز ملک کو انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داریاں سونپی تھیں تاہم اس دوران پرویز ملک نے نوازشریف سے کہا کہ حمزہ شہباز اچھی انتخابی مہم چلاتے ہیں اس لیے انہیں رکھا جائے لیکن نوازشریف نے ان کی تجویز مسترد کردی اور انہیں انتخابی مہم کا انچارج مقرر کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کی جانب سے اس فیصلے پر حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ ایک ورکر ہیں اور ورکر بن کر کام کریں گے لیکن بعد میں انہوں نے اپنے قریبی حلقوں سے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا اور انتخابی مہم کے دوران بیرون ملک جانے کا عندیہ دیدیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ شریف خاندان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور شہبازشریف کی جانب سے آج اداروں پر بیان بازی سے متعلق پابندی نوازشریف کی اجازت کے بغیر لگائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی صورتحال پر گزشتہ روز شہبازشریف اور چوہدری نثار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا جس میں پارٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.