Live Updates

ریفرنس سے بد نیتی صاف جھلکتی ہے ، ایاز صادق سپیکر کے منصب کے اہل نہیں فوری عہدہ چھوڑ دیں ‘

عمران خان اسپیکر کا دفتر تحقیقاتی ادارہ نہیں تو پھر میرے اور جہانگیر ترین کیخلاف الیکشن کمیشن ریفرنسز کیسے بھجوائی ‘ چیئرمین تحریک انصاف

ہفتہ 19 اگست 2017 21:37

ریفرنس سے بد نیتی صاف جھلکتی ہے ، ایاز صادق سپیکر کے منصب کے اہل نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس کی تیاری سے لگتا ہے کہ (ن) لیگ نواز شریف کی کرپشن بچانے کے لیے ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہے ،اسپیکر کا دفتر تحقیقاتی ادارہ نہیں تو پھر میرے اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن ریفرنسز کیسے بھجوائی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہاکہ ریفرنس سے عیاں ہوگیا کہ ایاز صادق نواز شریف کی کرپشن بچارہے ہیں اور ان کے ریفرنس سے بدنیتی صاف جھلکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا یہ کہنا کہ ان کا دفتر تحقیقاتی ادارہ نہیں کئی سوال جنم دیتا ہے اور پھر ایاز صادق نے میرے اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن ریفرنسز کیسے بھجوائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کے پاس تحقیقات کی صلاحیت نہیں تو نواز شریف کے خلاف ریفرنس کیسے مسترد کیا اور (ن) لیگ کرپشن بچانے کے لئے ہر حد تک جانے پر آمادہ دکھائی دیتی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایاز صادق پہلے ہی خود کو متعصب ظاہر کر چکے تھے، آج انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ سپیکر کے منصب کے اہل نہیں، فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق ایاز صادق نے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا لیکن اب تک ریفرنس کی خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات