کراچی میں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں میں ملوث بعض ملزمان پکڑے گئے ہیں، وزیراعلی سندھ
باقی ماندہ دہشتگروں کو بھی جلدپکڑلیں گے، دہشتگرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کامورال کم کرناچاہتے ہیں، سید مراد علی شاہ جب دورے پر نکلتا ہوں تب ہی کام ہوتا ہے۔ سست روی کیوں دکھائی جاتی ہی ،وزیراعلیٰ سندھ کامنزل پمپ پر ٹھٹھہ جانے والے روڈ پر جاری کام میں سست روی پر محکمہ ورکس پر برہمی کا اظہار
اتوار 20 اگست 2017 14:40
(جاری ہے)
وزیر اعلی نے ملیر روڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ منزل پمپ پر ٹھٹھہ جانے والے روڈ پر جاری کام میں سست روی پر محکمہ ورکس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب دورے پر نکلتا ہوں تب ہی کام ہوتا ہے۔
سست روی کیوں دکھائی جاتی ہی اس روڈ کے ساتھ فٹ پاتھ بھی بنانا چاہیے تھا ۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ ائیرپورٹ سے قائد آباد تک کے ایم سی کے تحت کام کو دیکھنے آیا تھا، ائیرپورٹ سے قائدآباد تک روڈ کا کام کاغذات میں مکمل ہوگیا ہے مگر عملی طور پر نہیں ہوا جبکہ کے ایم سی کو منصوبے کے تمام فنڈز جاری کردیئے گئے تھے۔ انہوںنے کہا کہ منزل پمپ فلائی اوور پر کام سے مطمئن ہوں اور فلائی اوور کا این ای ڈی یونیورسٹی کے ماہرین سے معائنہ کرایا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کی رفتار سے مطمئن نہیں ہوں لہذا چاہوں گا کہ کے ایم سی کاموں کے معیار پر توجہ دے۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ شہر میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کی نشاندہی ہوگئی ہے اور حالیہ قتل کے واقعات میں ملوث ایک گینگ کو پکڑا بھی ہے جبکہ باقی دہشت گردوں تک بھی جلد پہنچیں گے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.