میثاق جمہوریت کے بنیادی اصولوں پر آج بھی قائم ہیں ،ْ میثاق جمہوریت سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ،ْبلاول بھٹو زر داری
عمران خان کو سندھ میں ویلکم کر تے ہیں ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد ہے ،ْنظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،ْ الیکشن وقت پر ہونگے ،ْ تخت رائیونڈ میں آپ میں لڑائی ہورہی ہے ،ْ میں جلسے کرتا رہا تو عمران خان پریشان ہو جائینگے ،ْسپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیے ،ْمیڈیا سے گفتگو ،ْ جلسے سے خطاب
اتوار 20 اگست 2017 18:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نظام کو کوئی خطرہ نہیں ہے، الیکشن وقت پر ہوں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ پورے ملک کو تسلیم کرنا چاہیے جبکہ حکومت کے رویے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، تخت رائیونڈ میں آپس میں لڑائی ہورہی ہے۔
بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ ہمارے ایک کارکن کو پل سے دھکادیا گیاجس کی مذمت کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ چترال اور مانسہرہ میں کامیاب جلسہ ہوا ،ْ اٹک میں بھی جلسہ کامیاب ہوا،میں جلسے کرتا رہا تو عمران خان پریشان ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے پیغام میں تضادہیں ،ْسندھ میں ایک ہی وزیراعلیٰ کوکرپشن کے الزام میں نکالا گیا ،ْجواب عمران خان کے ساتھ ہے۔ ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سب کو سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے نواز شریف پر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں ،ْ قانون سب کیلئے ملک جیسا ہونا چاہئے۔ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی اور ایک سیاسی جج نے آصف زرداری پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگائی لیکن چترال، چنیوٹ اور مانسہرہ کے جلسوں سے پتا چل گیا کہ عوام نے پچھلے الیکشن کے نتائج کو مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں ہمیں اوپن گرائونڈ نہیں ملا تھا دیگر سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کا موقع ملا۔ جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام ہمارا ساتھ دیاگر اس ملک کی عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا جو آج بھی اس ملک میں نافذ العمل ہے ،ْ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس قوم کو ایٹم بم کا تحفہ دیا جس کی وجہ سے آج دشمن اس ملک کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کرتا انہوں نے جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو اس قوم سے سچی محبت کرتے تھے جس کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے اس ملک کے عوام کیلئے جان دے دی ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.