وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
اتوار 20 اگست 2017 22:30
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس روڈ کی فٹ پاتھ بننی چاہئے تھی، لیکن ابھی تک یہ مکمل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلی سندھ نے پورٹ قاسم سے واپسی پر دوسری جانب کی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کو آگاہی دی گئی کہ قائدآبادتا پورٹ قاسم تک سولر لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے لائٹس کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ نے جوگی موڑ پر زیرتعمیر فٹ پاتھ، اسٹار گیٹ پر زیر تعمیر نالے، پنجاب کالونی پر زیرتعمیر انڈرپاس اور سن سیٹ بلیووارڈ پر فلائی اوور کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ہے، منزل پمپ فلائی اوور پر کام سے مطمئن ہوں اور این ای ڈی یونیورسٹی کے ماہرین سے معائنہ کرایا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کے ایم سی کاموں کے معیار پر توجہ دے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کے ایم سی کو ترقیاتی کاموں کے فنڈز بروقت جاری کردئیے ہیں، شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والے کام کی رفتار سے مطمئن نہیں ہوں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایئرپورٹ تا قائد آباد تک روڈ کی تعمیر میں سست روی ہے، لہذا اس سڑک کے تعیراتی کام میں تیزی لاکر اسے جلد مکمل کیا جائے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس ہے، دہشت گردوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، پولیس اہلکاروں اور افسران کے حالیہ قتل کے واقعات میں ملوث ایک گینگ کو پکڑا بھی ہے، باقی دہشت گردوں تک بھی جلد پہنچیں گے۔مزید اہم خبریں
-
تیونس: 'جھوٹی خبریں' شائع کرنے پر دو صحافیوں کو جیل
-
معاشی استحکام کیلئے سیاسی و عسکری قیادت مذاکرات کی میز پر بیٹھے، شاہد خاقان عباسی
-
ترجمان پی ٹی آئی رﺅف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی ٹیم تشکیل
-
ایف بی آر کی ہدایات،ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی 9ہزار سے زائد سمیں بلاک کر دیں
-
فوجی مشقیں تائیوان کو 'سزا 'دینے کے لیے کی جارہی ہیں، چین
-
موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی کمی کی نشاندہی
-
حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن: ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
-
اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
-
پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.