وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاناما کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی
اسحاق ڈار کی نظر ثانی کی درخواست 9 صفحات پر مشتمل ہے ،ْپاناما کیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی آئین کے آرٹیکل 3/184 کے تحت بنیادی انسانی حقوق سلب نہیں کیے جاسکتی،ْ درخواست میں موقف
پیر 21 اگست 2017 13:51
(جاری ہے)
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی ممبران کی تعریف درخوست گزار کے حق کو متاثر کرتی ہے جبکہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن میں تمام ملکی و غیر ملکی اثاثہ جات ظاہر کیے ہیں اس لیے فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 3/184 کے تحت بنیادی انسانی حقوق سلب نہیں کیے جاسکتے۔درخواست کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ پر دلائل تین ججوں نے سنے اور فیصلہ پانچ ججوں نے دیا لہٰذا فیصلے میں قانونی سقم ہیں جبکہ ٹرائل کورٹ میں ریفرنس کی نگرانی کیلئے جج کی تعیناتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جب تک پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ نہیں آتا تب تک ریفرنس دائر کرنے کے فیصلے پر بھی عملدرآمد روکا جائے ۔واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کو بھی طلب کررکھا ہے جبکہ پاناما کیس فیصلے کے خلاف نوازشریف بھی نظرثانی کی اپیلیں دائر کرچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.