سیاسی جماعتوں کیلئے بھی انتخابی اخراجات کی حد مقرر کی جائے ،ْفاروق ستار
بلوچستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال ممکن نہیں ،ْعبد القادر بلوچ دھاندلی پر ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کیس چلنا چاہیے ،ْ غوث بخش مہر خواتین کیلئے قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے کوٹہ مقرر کیا جائے‘ دوہری شہریت کے حامل افراد پر پابندی بارے بات ہونی چاہیے ،ْ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کا ماحول بہتر رکھا جائے تو باہر کا ماحول بھی بہتر ہوگا‘ ترقی جہاں بھی ہوگی وہ پاکستان کی ہوگی ،ْسید خورشید شاہ
پیر 21 اگست 2017 23:12
(جاری ہے)
میری استدعا ہے کہ اس مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔ بلوچستان میں ہر ضلع کے لئے ایک نشست مختص کی جائے۔ ہماری باعزت نمائندگی ہوگی۔
بلوچستان جیسے خصوصی علاقوں کے لئے حلقہ کی آبادی میں رعایت دی جائے۔ میرے حلقے میں 30 کلو میٹر کے فاصلے پر پولنگ سٹیشن ہیں۔ بلوچستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ناممکن ہے کہ کوئی ایجنسی کسی حلقہ کے نتائج تبدیل کر سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ خلاف رہی لیکن وہ تین بار حکمران بنی۔ اداروں کو اپنا کام کرنے دیں ووٹر نے فیصلہ کرنا ہے۔ غوث بخش مہر نے کہا کہ بلوچستان سمیت دیگر ایسے علاقے جہاں بڑے حلقے ہیں ان کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ دھاندلی پر ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کیس چلنا چاہیے۔ انتخابی بل 2017ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انتخابی عمل میں وڈیروں‘ جاگیرداروں کا راج ہے‘ جب تک عام آدمی کی دسترس میں یہ انتخاب نہیں آتا منصفانہ انتخاب نہیں ہو سکتا۔ ہمیں جمہوریت کو لوگوں کے در تک لے جانا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت کروڑوں روپے خرچ کرنے والا ہی حصہ لے سکتا ہے۔ زرعی ٹیکس جب تک نافذ نہیں ہوگا ایسے ہی لوگ آگے آئیں گے۔ 20 لاکھ آمدنی پر زرعی ٹیکس ہونا چاہیے۔ انکم ٹیکس کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے۔ 120 دنوں میں اگر بلدیاتی انتخابات کرانے میں کوئی صوبہ ناکام رہتا ہے تو اس کو بھی سزا دینی چاہیے۔ مقامی نمائندوں کو اختیارات بھی دیئے جائیں۔ ہم نے سیاسی جماعتوں پر اخراجات کی حد مقرر کرنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترامیم کو اصلاحات کا حصہ بنایا جائے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ نواز شریف کا وژن ہے کہ پورے پاکستان کو وہ ترقی یافتہ یکھنا چاہیے ہیں۔ اسی وژن کے مطابق تمام صوبوں کے لئے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔ ابھی 25 ارب روپے کا پیکج کراچی کو دیا گیا ہے۔ یہ اعلان نواز شریف نے کیا تھا۔ پانچ ارب کا حیدرآباد کے لئے ہے۔ نواز شریف کا وزیراعظم ترقیاتی پیکج ہے جس کے تحت سڑکیں‘ گلیاں بن رہی ہیں۔ ایک پیکج کے تحت علاقہ کے معززین پر مشتمل کمیٹی تجاویز دیتی ہے۔ ہم نے اس پروگرام کے لئے تمام صوبوں کو خطوط لکھے کہ وہ اس پروگرام کے حوالے سے اپنا حصہ ڈالیں۔ چند ماہ قبل کراچی جاکر ہم نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ وہ اپنا حصہ ڈالیں۔ پنجاب اور بلوچستان کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ دیگر دونوں صوبے دلچسپی نہیں لے رہے۔پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات تین برس کا کام ہے ،ْ آٹھ قوانین کو یکجا کرکے ایک قانون بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس پہلے ہی دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم ترامیم کو اس میں شامل کیا جائے۔ خواتین کو زیادہ براہ راست نشستیں پی پی نے دی ہیں مزید بھی دینی چاہئیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پانچ فیصد نشستیں براہ راست خواتین کو دینے کی شق کی مخالفت درست نہیں۔ خواتین کے لئے قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے۔ دوہری شہریت کے حامل افراد پر پابندی پر بھی بات کرنی چاہیے۔ ڈنڈے کے زور پر ووٹ لینے کا سلسلہ ترک کیا جانا چاہیے۔اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اخبار میں خبر چھپی ہے کہ ایم این ایز کو 30 ارب روپے دیئے گئے ہیں۔ اس کی وضاحت آنی چاہیے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر شیخ آفتاب کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے حوالے سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ترقی جہاں بھی ہوگی وہ پاکستان کی ہوگی یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو فنڈز دیئے‘ یہ ان کا حق تھا۔ یہ عوام کے ووٹ لے کر آئے تھے۔ اس ایوان کا ماحول ٹھیک رکھا جائے۔ یہاں ایوان کا ماحول باہر کے حالات کو درست کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ترقیاتی فنڈز دینے ہیں تو سب کو دیں ورنہ بڑے منصوبے مکمل کرلیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.