صحت کی بنیادی سہولیات کی عام آدمی تک فراہمی حکومت پنجاب کا ویژن ہے،ڈاکٹر رائو محمد سلیمان زاہد

دوردراز علاقوں میں بہترین طبی سہولیات کو بہم پہنچانے کیلئے محکمہ صحت بھکر کی مکمل ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے، مسائل کے حل کی نشاندہی کیلئے نجی شعبہ کا تعاون اشد ضروری ہے، سی ای او ہیلتھ کی ورکشاپ کے دوران گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 22:55

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) صحت کی بنیادی سہولیات کی عام آدمی تک فراہمی حکومت پنجاب کا ویژن ہے دوردراز علاقوں میں بہترین طبی سہولیات کو بہم پہنچانے کیلئے محکمہ صحت بھکر کی مکمل ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے اور مسائل کے حل کی نشاندہی کیلئے نجی شعبہ کا تعاون اشد ضروری ہے یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائو محمد سلیمان زاہد نے مقامی ہوٹل کے ہال میں ڈسٹرکٹ ایڈوکیسی فورم (EVA-BHN) کے زیر انتظام منعقدہ ورکشا پ سے گفتگو میں کہی اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر ،ڈاکٹر خالد پرویز اقبال انچارج بی ایچ یوز بھکر،نوید شاہ کوآرڈینیٹر ،جاوید علی ہاشمی ضلعی کوآرڈینیٹربھکر،کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرتعداد موجود تھی شرکاء سے اظہار خیال میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر رائو محمد سلیمان زاہدنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت پنجاب عام آدمی تک صحت کی بہترین سہولیات پہنچانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ہم سب کے علم میں ہے اب سرکاری ہسپتال بھی کسی طرح نجی ہسپتالوں سے کم نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بھکر کے 15بنیاد ی مراکز صحت 24/7کام کررہے ہیں جبکہ 9بنیادی مراکز صحت کو ماڈل پلس کا درجہ دیا گیا ہے اسی طرح ادویات کی قلت کو بھی ختم کردیاگیا ہے اور جہاں بھی ادویات کی کمی کی شکایت ملتی ہے تو اس کو فوراً دور کردیاجاتا ہے جبکہ ہر ہسپتال میں الگ الگ ٹوائلٹس بھی بنا دی گئی ہیں ورکشاپ میں شرکاء کے مختلف گروپس بنا کرمختلف مسائل کو اجاگر کروانے کی بھی پریکٹس کی گئی اور اس دوران اجتماعی مسائل کے حل کیلئے بھی سی او ہیلتھ نے جلد از جلد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :