Live Updates

سندھ کے حالات میں بہتری کیلئے لائحہ عمل 25 اگست کو طے کریں گے‘

اس کے لئے محنت کرنا ہوگی‘ سندھ کے عوام کو سکھر جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ویڈیو پیغام

جمعرات 24 اگست 2017 11:17

سندھ کے حالات میں بہتری کیلئے لائحہ عمل 25 اگست کو طے کریں گے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے حالات میں بہتری لانے کے لئے لائحہ عمل 25 اگست کو طے کریں گے‘ سندھ کے حالات میں بہتری لانے کے لئے محنت کرنا ہوگی‘ سندھ کے عوام کو سکھر جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جمعہ کو سکھر آرہا ہوں۔ تحریک انصاف نے انتہائی محنت سے پانامہ کیس کی پیروی کی۔ سندھ کے حالات میں بہتری کیلئے بھی محنت کرنا ہوگی۔ پچیس اگست کو سندھ کے حالات میں بہتری لانے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے گھمبیر مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ سندھ کے عوام کو کل سکھر آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات