’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں بڑی تبدیلیاں

جمعرات 24 اگست 2017 13:10

’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں بڑی تبدیلیاں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اگست2017ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے نا مور اداکار امیتابھ بچن ا یک بار بھر چھوٹے پردے پر دھوم مچانے کے لیے تیارہیں۔ ہر دل عزیز شو " کون بنے گاکروڑ پتی " ایک بار پھر منظر عام پر آئے گاجس کی میزبانی امیتابھ بچن کریں گے۔

(جاری ہے)

مگر "شو "کے ہدایتکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ شائقین کے لیے اس سیزن کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسے کہ نارمل کال کی جگہ حریف اپنے دوستوں کو ویڈیو کال کریں گے۔نہ صرف حریف اپنی مدد کے لیے کسی رشتہ دار کو لا سکتا ہے بلکہ ا یکسپر ٹ ایڈوائس بھی حریف کا کوئی بھی قابل اعتماد دوست دے گا۔