Live Updates

نئے دورکی پہلی فلم ’’سپر مین‘‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں زبردست کمائی کرلی

پیر 14 جولائی 2025 22:18

نئے دورکی پہلی فلم ’’سپر مین‘‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں زبردست ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)ڈی سی اسٹوڈیوز کے نئے دور کی پہلی فلم ’’سپر مین‘‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی دنیا بھر میں زبردست کمائی کر لی۔ فلم نے صرف چند دنوں میں عالمی سطح پر 217 ملین ڈالر کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔فلم نے امریکا میں اوپننگ ویک اینڈ پر 122 ملین ڈالر کما کر ڈی سی اور وارنر برادرز کی پیش گوئیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، جو 90 سے 125 ملین ڈالر کے درمیان اندازہ لگا رہے تھے۔

یہ ڈی سی فلمز کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

نئی فلم نے 2013 میں ریلیز ہونے والی ’’مین آف اسٹیل‘‘ کی اوپننگ ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس نے اپنے ابتدائی دنوں میں 116.6 ملین ڈالر کمائے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ سپر مین فلم نے گزشتہ دس ڈی سی فلمز میں سے چھ کی مجموعی کمائی سے زیادہ رقم پہلے ہی حاصل کر لی ہے۔تخمینے کے مطابق فلم کا بجٹ 220 سے 225 ملین ڈالر کے درمیان تھا (جس میں مارکیٹنگ کے اخراجات شامل نہیں ہیں)، تاہم موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ فلم نہ صرف لاگت نکال لے گی بلکہ منافع بخش ثابت ہو گی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات