فلم کی شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا،نواز الدین صدیقی 10روز ہسپتال میں میرے ساتھ رہے ،محمود اختر کا انکشاف

پیر 14 جولائی 2025 22:18

فلم کی شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا،نواز الدین صدیقی 10روز ہسپتال میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2025ء)سینئر پاکستانی اداکار محمود اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں یورپ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا تو 10 دن تک بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی ان کی دیکھ بھال کے لیے ہسپتال میں ان کے ساتھ رٴْکے۔محمود اختر نے اعتراف کیا کہ نوازالدین صدیقی کا ان کے اوپر قرض اور احسان ہے جو وہ کبھی چٴْکا نہیں سکیں گے۔

اپیک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے والدہ کے انتقال کو زندگی کا سب سے بڑا دکھ قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ والدہ کے انتقال کے اگلے سال ان کی اکلوتی بہن بھی چل بسی تھیں۔ ۔ان کے مطابق والدہ اور بہن کے انتقال کے بعد انہوں نے خود کو دنیا میں تنہا پایا، انہیں ایسا محسوس ہوا کہ وہ ننگے سورج تلے دوڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ماضی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔

ل*محمود اختر کے مطابق وہ فلم یورپی ملک بلغاریہ میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق بھارت سے تھا اور فلم کی شوٹنگ اگلے روز دوسرے شہر میں ہونی تھی، اس لیے جب انہیں دل کا دورہ پڑا تو انہیں ہسپتال پہنچایا گیا اور ان کے ساتھ ایک لڑکا رکا، جس نے 10 سے 12 دن تک ان کی دیکھ بھال کی۔

محمود اختر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ان کا خیال رکھنے والا لڑکا بولی وڈ کا مشہور اداکار نواز الدین صدیقی تھا، جو اس وقت اتنا مشہور نہیں ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نواز الدین صدیقی نے اپنے بچوں کی طرح کا ان کا خیال رکھا، جس کے لیے وہ عمر بھر ان کے مشکور رہیں گے۔اداکار نے کہا کہ ایک طرح سے نواز الدین صدیقی کا ان پر قرض اور احسان ہے، جسے وہ کبھی چٴْکا نہیں سکیں گے۔ان کے مطابق 10 سے 12 دن کے بعد ان کے بیٹے کے ا?نے کے بعد نوازالدین صدیقی وہاں سے چلے گئے لیکن وہ ان کا احسان ہمیشہ یاد رکھیں گے۔