علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے یوم دفاع پر ایف ایم ریڈیو اور ویب ٹی وی کے ذریعہ خصوصی پروگرامز نشر کئے

بدھ 6 ستمبر 2017 18:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے یوم دفاع پر اپنے ایف ایم ریڈیو اور ویب ٹی وی کے ذریعہ خصوصی پروگرامز نشر کئے۔ الیکٹرانک نیٹ ورک کے ذریعہ یہ خصوصی نشریات دن بھر جاری رہی۔ ان نشریات کا مقصدہ نئی نسل میں اخوت ،ْ یگانگت ،ْ محبت اور وحدت بیدار کرنا تھا ۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ نئی نسل کو مثبت لائن پر ڈالنے کی طرف راغب کرنے کیلئے یونیورسٹی اپنی قومی ذمہ داری بہ حسن و خوبی نبھارہی ہے اور اس سلسلے میںادبی تقاریب کے محافل تسلسل سے سجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6ستمبر کا دن ناقابل تسخیر جذبوں کا دن ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے ،ْ آج ہمیں اپنے راستوں اور منزلوں کا تعین کرنا ہوگا کہ ہم نے زندگی میں کس چیز کو فوقیت دینی ہے ،ْ ہمیں دشمن کے ہتھیاروں کا مقابلہ حصول تعلیم سے کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جوانوں سے کہا کہ حصول تعلیم اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ جنگ ستمبر میں افواج پاکستان نے دفاع وطن کی وہ تاریخ رقم کی ہے جس کی مثالی نہیں ملتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی ترقی ،ْ خوشخالی ،ْ مضبوط معیشت اور پر امن ہونے میں افواج پاکستان کا شروع سے مثالی اور قابل تحسین کردار چلا آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی 14اگست ہو یا 6ستمبر ،ْ یوم اقبال ہو یا قائداعظم ڈے ،ْ قومی دنوں کے تقاریب منعقد کرنے میں ہمیشہ پہل کرتی ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے طلبہ کو ریسرچ کی جانب راغب کرنے کی مسلسل کوشش بھی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :