سلمان خان کی فلم’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی عکسبندی جاری

فلم رواں سال 25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

جمعرات 7 ستمبر 2017 11:15

سلمان خان کی فلم’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی عکسبندی جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) سلمان خان کی فلم’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی ابوظہبی میں عکسبندی جاری‘فلم 25دسمبر کو ریلیز کی جائے گی- بالی و وڈ اداکار سلمان خان کو ابوظہبی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ’’ لو‘‘ لگ گئی ،جس کے باعث ڈاکٹروں نے دبنگ خان کو آرام کا مشورہ دیدیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی عکسبندی ابو ظہبی میں کروا رہے ہیں ۔جہاں پر ٹمپریچر 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جس وجہ سے سلمان خان کو لو لگ گئی اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ لیکن سلمان خان اس کے باوجود فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔ واضح رہے کہ فلم رواں سال 25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :