جس جماعت میں نا اتفاقی ہو وہ انتخابات کیا لڑیں گی ،اب کوئی ڈیل نہیں چلے گی

،عوام ووٹوں کے سزائیں دینگے‘ قمر زمان کائرہ کبھی پیپلزپارٹی کے دفاتر پر فائرنگ کی جاتی ہے ،کبھی کارکنوں کو زدو کوب کیا جاتا ہے،(ن) لیگ والو ہوش کرو اور اپنے گلوں بٹوں کو لگام دو گر الیکشن کمیشن ظابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو روک نہیں سکتاتو الیکشن کمیشن کو تالہ لگا دیں‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظورکا خطاب این اے 120سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ریگل سے چیئرنگ کراس چوک تک مشعل بردار ریلی

ہفتہ 9 ستمبر 2017 21:41

جس جماعت میں نا اتفاقی ہو وہ انتخابات کیا لڑیں گی ،اب کوئی ڈیل نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین کان کھول کر سن لیں ابھی تو دو جلسے ہوئے ہیں اور وہ رونا شروع ہوگئے ہیں،کبھی پیپلزپارٹی کے دفاتر پر فائرنگ کی جاتی ہے اورکبھی ہمارے کارکنوں کو زدو کوب کیا جاتا ہے،(ن) لیگ والو ہوش کرو اور اپنے گلوں بٹوں کو لگام دو ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 120سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ریگل سے چیئرنگ کراس چوک تک مشعل بردار ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی میں سینکڑوں افراد نے مشعلیں اٹھارکھی تھیں جس کی وجہ سے ریلی کے شرکاء خصوصی توجہ کا باعث رہے ۔ریلی میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد،لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن ، فیصل میر ، عابد صدیقی ، چوہدری اسلم گل، اسراربٹ، حاجی عزیز الرحمن چن، آصف ناگرہ، ملک عثمان، عاصم بھٹی، مقبول شیخ، ذوہیب بٹ سمیت دیگرعہدیداربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جس جماعت میں نا اتفاقی ہو وہ انتخابات کیا لڑیں گی آپ لوگ ڈیل کر کے ملک سے باہر بھاگنے کے ماہر ہیں۔ اب عوام، عدالت آپکو ووٹوں کے سزائیں دیں گے، کوئی ڈیل نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ اب تو چوہدری نثار نے بھی کہہ دیا ہے کہ مریم اور بینظیر کا کوہی مقابلہ نہیںاب پیچھے کیا رہ جاتا ہی بینظیر بھٹو عظیم لیڈر تھیں جنہوںنے ملکی سیاست میںتحمل اور برداشت کو فروغ دیا اورجمہوری اقدار بڑھائیں۔

انہوںنے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے چنیوٹ سے جلسوں کا آغاز کیا توحکومتی صفوںمیں تھرتھلی مچ گئی ابھی تو یہ آغاز ہے۔ الیکشن کے دن یہ ثابت کرنا ہے کہ جو جیالے ناراض تھے وہ میدان میں اتر آئے ہیں اورجو گھر بیٹھ گئے تھے وہ متحرک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرکے کہاکہ الیکشن کے دن تک ڈور ٹو ڈور کیمپین کو مظبوط کرنا ہے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ فیصل میر آپ کو مبارک ہو آپ الیکشن جیت گئے ہیں،آج کی کامیاب ریلی نے فیصلہ دیدیا ہے کہ میدان پیپلزپارٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کو پذیرائی ملی ہے جس سے مخالفین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ حکومت سے واضح کہتے ہیں کہ اپنے کارندوں کے ذریعے ہمارے کارکنوں کو ہراساں کرانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔کبھی پیپلزپارٹی کے دفاتر پر فائرنگ کی جاتی ہے اور کبھی ہمارے کارکنوں کو زدو کوب کیا جاتا ہے۔ ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پہلے مرعوب ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف ڈیلیں کر کے بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور پھر اسے تسلیم بھی نہیں کرتے۔ ساری عوام کو معلوم ہے کہ نواز شریف کو کیوں نکالا گیا ہے لیکن وہ پھر عوام سے ہی سوال کر رہے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظورنے میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تمہیں تمہارا بھائی یہ سمجھانے گیا کہ واپس ملک مت آئو اور تم مان بھی گئے۔

انہوںنے کہاکہ جب نوازشریف کا خاندان جیل میں جائے گا تو شہباز کا خاندان کیسے باہر رہ سکتا ہی اس بار سب جیلوں میں جائیں گے اوراین اے 120کا ووٹ پیپلز پارٹی کو جائیگا۔ انہوںنے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں صحت کے نظام کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے جونیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن ظابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو روک نہیں سکتاتو الیکشن کمیشن کو تالہ لگا دیں۔

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیدوارفیصل میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ انتخابی جیتے گی کیونکہ عوام (ن)لیگ کے بدمعاشوں سے تنگ آچکے ہیںاورعدالتوںنے شریف خاندان کی پارسائی کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حلقے کے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیںاسی لئے ہر ووٹر ہمارا خیر مقدم کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 17ستمبرکو پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی اور تمام دیگر امیدواروںکی ضمانتیں ضبط ہوں گی ۔

ریلی میں جیالوں نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو، شہید بی بی ، چیئرمین بلاول بھٹو ، آصف علی زرداری اورفیصل میر کے پوسٹرز اورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔ مال روڈ کو فیصل میر اورپی پی پی کے فلیکس اورجھنڈوں کیساتھ خوبصورتی سے سجایاگیا تھا ۔ جیالوںنے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور شریف خاندان کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔