سوشل میڈیا ٹیم مسلم لیگ (ن)گوجرانوالہ کی وفاقی وزیر دفاع سے ملاقات

اتوار 10 ستمبر 2017 23:10

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) سردار عمران اقبال کی قیادت میں سوشل میڈیا ٹیم مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کی وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کے ساتھ تعارفی ملاقات ، ملاقات کرنے والوں میںساجد شاد مہر،کاشف کھوکھر،عثمان راٹھور،رانا احسان،عاطف نعیم ،پھول مغل ،قاسم حمید، بائو فراز،بابا یاسرمغل،طارق مغل ،عادل اسلم بٹ ،افضال ملک و دیگربھی شامل تھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ پارٹی کے لئے سوشل میڈیا پر رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے کارکنان کا جذبہ لائق تحسین ہے ،موجود دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں تاہم ایک عام آدمی کے لئے سوشل میڈیا پر سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا انتہائی مشکل کام بن چکا ہے، افسوس کی بات ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے سوشل میڈیا کو جھوٹ بولنے اور جعلی تصاویر لوڈ اپ کرنے کا آسان ذریعہ بنا رکھا ہے ،انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اور اپنی پوسٹس کے ذریعے عوام تک حقائق پہنچانے، پارٹی کے اہم ایونٹس اورترقیاتی کاموںکو اجاگر کرنے کاکام انجام دیں اور بغیر تحقیق کئے کسی بھی پوسٹ سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :