پشین، شہر میں امن وامان کی بہتر صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائیگا، ملک سلیم لہڑی

سماج دشمن عناصر کو انکے بیلوں سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا شہر میں پولیس کی پیدل اور موبائل گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پشین

پیر 11 ستمبر 2017 22:53

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک سلیم لہڑی نے کہا کہ شہر میں امن وامان کی بہتر صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائیگا سماج دشمن عناصر کو انکے بیلوں سے نکال کر کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا شہر میں پولیس کی پیدل اور موبائل گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے الحمد اللہ شہر کے حالات کافی بہتر اور مثالی ہے شہربلخصوص پولیس ایر یا میں اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کو جگہ نہیں دی جائیگی پولیس گشتوں میں اضافے کے باعث شہر سے چوری ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا خاتمہ ہوگیا ہے پولیس خود کو عوام کی خادم سمجھے ڈیوٹی میںغفلت کرنے والے پولیس اہلکاروں کے سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہی پولیس کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :