فلم ’’پدماوتی‘‘ کو آئندہ برس 9 فروری کو ریلیز کیا جائے گا
فلم ’’پدماوتی‘‘ راجپوتوں کی رانی اور ان کی عزت اور وقار پر کی گئی لڑائی کی کہانی ہے
بدھ 13 ستمبر 2017 11:36
(جاری ہے)
خبریں تھیں کہ فلم میں رانی پدمنی اور علاؤ الدین خلجی کے درمیان نامناسب مناظر پیش کیے جائیں گے، جس کے باعث اس فلم کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
تاہم سنجے لیلا بھنسالی نے بعد ازاں یقین دہانی بھی کروائی کہ وہ اور ان کی ٹیم فلم کی اچھی طرح تحقیق کررہی ہے اور فلم میں رانی پدمنی اور علاؤ الدین خلجی کے درمیان کسی قسم کے نامناسب مناظر نہیں فلمائے گئے۔فلم ساز کے مطابق فلم ’’پدماوتی‘‘ راجپوتوں کی رانی اور ان کی عزت اور وقار پر کی گئی لڑائی کی کہانی ہے، یہ ایک ایسی فلم ہے جس پر ہر ہندوستانی کو فخر ہوگا۔لیکن اس کے باوجود ہندو انتہاپسند تنظیم راجپوت کرنی سینا کی جانب سے فلم کی ٹیم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔فلم کو رواں برس 17 نومبر کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب خبریں ہیں کہ فلم کی شوٹنگ ابھی تک مکمل نہیں کی جاسکی۔فلم کی شوٹنگ مکمل نہ ہونے کے باعث سنجے لیلا بھنسالی نے ’پدماوتی‘ کو آئندہ برس ریلیز کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ڈی این اے انڈیا نے فلم کی ٹیم کے ذرائع سے بتایا کہ فلم کے کئی ایکشن مناظر اور رنویر سنگھ یعنی علاؤ الدین خلجی کی جوانی کے مناظر ابھی تک ریکارڈ نہیں کیے جاسکے۔خبر کے مطابق فلم کے مناظر شوٹ کرنے میں متعدد ہفتے لگ سکتے ہیں، جس وجہ سے فلم کی ٹیم نے ’پدماوتی‘ کی نمائش فروری 2018 میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اب ’’پدماوتی‘‘ کو آئندہ برس 9 فروری کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم فلم کی ٹیم کی جانب سے آفیشلی اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.