بھارتی کرکٹر سریش رائنا کار حادثے میں بال بال بچ گئے

کر کٹر کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی کنڑول سے باہر ہو گئی،گاڑی کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے انہیں خراش تک نہ آئی، پولیس

بدھ 13 ستمبر 2017 16:32

کانپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم اسٹار بلے باز سریش رائنا کار حادثے میں بال بال بچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سریش رائنا غازی آباد سے کرکٹ میچ کھیلنے کے لئے کانپور جا رہے تھے کہ اس دوران اتھوا کے علاقے فرینڈز کالونی کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی کنڑول سے باہر ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے سے میں بال بال بچ گئے اور انہیں ایک خراش تک نہیں آئی۔

(جاری ہے)

کانپور کی پولیس نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریش رائنا حادثے میں محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔حادثے کے بعد سریش رائنا کے پاس کوئی اضافی ٹائر موجود نہیں تھا جو وہ تبدیل کر کے گھر روانہ ہو جاتے تاہم مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے ان کیلئے ایک گاڑی کا بندوبست کیا جس کے بعد وہ اپنے گھر کیلئے روانہ ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے گاڑی کی اسپیڈ کم تھی اگر گاڑی کی رفتار تیز ہوتی تو نتائج خطرناک ہو سکتے تھے۔

متعلقہ عنوان :