عراق ،2دہشتگرد حملوں میں4ایرانیوں سمیت 50افراد ہلاک ، 87 زخمی، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
پہلے حملے میں بندوق برداروں نے ذی قار صوبے کے دارالحکومت نصیریہ کے قریب سڑک کے کنارے واقع ایک ریستوران پر دھاوا بول کر فائر کھول دیا،اس کے کچھ ہی دیر بعد ایک قریبی چوکی میںکار بم دھماکہ ہوا،عراقی وزارت داخلہ ْ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہسپتال ذرائع
جمعرات 14 ستمبر 2017 22:01
(جاری ہے)
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف ہائی وے پر موجود ایک حفاظتی چوکی اور ایک ریستوران تھا۔
اس دوران ایک خود کش بمبار نے ریستوران کے اندر دھماکا کیا جب کہ اس کے مزید دو سے تین ساتھیوں نے وہاں موجود افراد پر فائرنگ شروع کر دی۔طبی ذرائع کے مطابق 87 افراد زخمی ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے دعوی کیا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے اس کا ہاتھ ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور حشد الشبابی کی وردیوں میں ملبوس تھے۔ یہ شیعہ تنظیم عراقی فوج کے ہمراہ دولتِ اسلامیہ سے لڑ رہی ہے۔تیل کی دولت سے مالا مال جنوبی عراق میں دہشت گردانہ واقعات کم ہی رونما ہوتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.