حمزہ بن لادن کا بشار السد کے خلاف نئی مسلح لڑائی کا مطالبہ
شام میں موجود افراد صلیبیوں، اہل تشیع اور بین الاقوامی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں ، تمام مسلمانوں کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، ان کی حمایت کریں اور انہیں کامیاب کریں،شام میں جاری خون ریزی کو روکنے کے لیے وہاں کے لوگوں کی حمایت کے لیے فوری طور پر، سنجیدہ اور آرگنائز طریقے سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے، اس سے قبل کے بہت دیر ہوجائے‘ اسامہ بن لادن کے بیٹے کا آڈیو پیغام
اتوار 17 ستمبر 2017 15:41
(جاری ہے)
حمزہ بن لادن نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ شام میں جاری خون ریزی کو روکنے کے لیے وہاں کے لوگوں کی حمایت کے لیے فوری طور پر، سنجیدہ اور آرگنائز طریقے سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے، اس سے قبل کے بہت دیر ہوجائے۔
مئی 2011 میں پاکستان کے بالائی علاقے ایبٹ آباد میں امریکی اسپیشل فورسز کی کارروائی کے دوران اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد 20 سالہ حمزہ بن لادن القاعدہ میں سرگرم ہوئے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے حمزہ بن لادن کو جنوری میں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔امریکا کہ محکمہ خزانہ نے تخمینہ لگایا تھا کہ حمزہ 1989 میں سعودی عرب کے شہر جدا میں پیدا ہوئے اور ان کی والدہ اسامہ بن لادن کی تیسری اہلیہ تھیں۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے حمزہ بن لادن کو خصوصی طور پر عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے امریکی حدود میں آنے والے ان کے اثاثوں کو منجمند کردیا تھا۔اس سے قبل اگست میں جاری ہونے والے آیڈیو پیغام میں حمزہ بن لادن نے سعودی عرب میں جنگجوں کے حمایتیوں پر زور دیا تھا کہ امریکا سے نجات کیلئے بادشاہت کا خاتمہ ضروری ہے۔تجزیہ کار اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ القاعدہ کی قیادت سنھبالنے اور شام و عراق میں داعش کو ہونے والی شکست کو استعمال کرتے ہوئے عالمی دہشت گردوں کو القاعدہ کے بینر کے تحت متحد کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.