ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کا دورہ

پیر 18 ستمبر 2017 22:03

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) میاں محمد رفیق اور امجد علی جاوید ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کا چیئرمین بورڈپروفیسر غلام محمد جھگڑ ، سیکرٹری بورڈ خرم قریشی اور برانچ آفیسرز کے ہمراہ دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سہولت مرکز ، ون ونڈو، جنرل برانچ کا دورہ کیا۔

چیئرمین بورڈ نے انہیں آٹومیشن کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایجوکشن بورڈ فیصل آباد الحمداللہ نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر کا رول ماڈل ادارہ بن چکا ہے۔ یہاں پر تمام سسٹم آٹومیٹڈ ہو چکا ہے۔ چیئرمین بورڈ نے کمپیوٹر لٹریسی سنٹر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم جس مقام پر پہنچے ہیں یہ چند دنوں کی بات نہیں بلکہ اس پر ہم نے بہت محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ کے تمام ملازمین کو کمپیوٹر تعلیمات سے روشناس کروانے کیلئے لٹریسی سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں دو شفٹوں میں ملازمین کو ٹریننگ دی گئی۔ اسی ٹریننگ کو مکمل کرنے والے ملازمین کو سرٹیفکیٹ دیئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق نے خطاب کے دوران چیئرمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے تمام کام ایک ہی جگہ پر مکمل ہوتے ہوئے دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی کیونکہ اس سے پہلے باہر سے آنے والے طلباء و طالبات کو ادارہ سے کا فی شکایات تھیںمگر چیئر مین بورڈ کی قیادت میں تمام شکایات دور کردی گئی اور انھوں نے چیئرمین بورڈ اور اُن کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی کہ اُنھوں نے ایجوکیشن بورڈ میںسسٹم کو اس حد تک تکمیل کیا کہ کو ئی بھی کام بغیر کسی سفارش کے فوری طور پر ہو جاتا ہے اس کے علاوہ امجد علی جاوید ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے کہا کہ چیئرمین بورڈ سے جب بھی ملاقات ہوئی انہوں نے ہر بات کوغور سے سنا اور اس پر عمل کر کے بھی دکھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کی خوش قسمتی ہے کہ چیئرمین بورڈپروفیسر غلام محمد جھگڑ جیسے لوگ آپ کو ملے ہیںاگر ہر ادارے میں ایسے لوگ ہوںتو ادارے کے خواب پورے ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد چیئرمین بورڈ ، سیکرٹری بورڈ کے ہمراہ میاں محمد رفیق اور امجد علی جاوید ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب نے بورڈ ملازمین کو سرٹیفکیٹ دئیے۔ آخر میں چیئرمین بورڈ پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے میا ں محمد رفیق اور امجد علی جاوید ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب کا بورڈ تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔