داود ابراھیم کے بھائی اقبال ابراھیم کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 18 ستمبر 2017 23:06

داود ابراھیم کے بھائی اقبال ابراھیم کو گرفتار کر لیا گیا
ممبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2017ء) داود ابراھیم کے بھائی اقبال ابراھیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں مشہور زمانہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراھیم کے چھوٹے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی پولیس کے مطابق داود ابراھیم کے بھائی اقبال ابراھیم کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اقبال ابراھیم نے ایک مشہور کاروباری شخصیت کو بھتے کیلئے دھمکی دی تھی جس کے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: