آصف زرداری کی پی ٹی آئی کے رہنماء سید علی حسنین نقوی کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ملک کو نوجوان قیادت میسر ہوگئی ہے،ہر نوجوان کا فرض ہے کہ وہ قائد بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں، سید علی حسنین نقوی
منگل 19 ستمبر 2017 20:11
(جاری ہے)
سابق صدر نے سید علی حسنین نقوی کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
درایں اثناء پیر آف مانکی شریف پیر نبی امین نے بھی زرداری ہائوس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پی کے صدر ہمایوں خان اور جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پیر آف مانکی شریف کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کے پی میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے اہم اجلاس میں حلقہ NA-4 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی طرف سے اسد گلزار خان کو پارٹی ٹکٹ کے لئے نامزد کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسد گلزار خان کے والد گلزار خان کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں اور رہنمائوں کو ہدایت کی کہ وہ اسد گلزار خان کی کامیابی کے لئے دن رات کام کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.