پاکستان نے دہشت گردوں کو شکست دی، کوئی اسے دہشت گرد ملک قرار دینے کی جرات نہیں کر سکتا، ایف سی کے جوانوں کی تنخواہوں میں اضافے، جدید اسلحے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیر داخلہ احسن اقبال کا شبقدر میں ایف سی پریڈ سے خطاب
بدھ 20 ستمبر 2017 15:29
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ملک کی خاطر سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے جانیں قربان کیں، جس قوم کی صفوں میں ملک پر جان نثار کرنے والے جوان ہوں اس کو دینا کی کوئی طاقت زیر نہیں کر سکتی۔
انھوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں سے پاکستان دنیا میں عزت اور وقار حاصل کر رہا ہے،ملک نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کیا ہے ، ان قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ نہ صرف ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی بلکہ اقتصادی ترقی میں بھی مسلسل بہتری آرہی ہے۔انھوں نے کہا کہ مغربی میڈیا پاکستان کو ایشیاء کی ابھرتی ہوئی معیشت تسلیم کرنے پر مجبور ہے اور کوئی بھی قوت اسے دہشت گرد ملک قرار دینے کی جرات نہیں کر سکتی۔ انھوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کا دفاع اس کی مضبوط معیشت سے منسلک ہوتا ہے اور معیشت کی مضبوطی کیلئے امن و امان کا قیام اور سیاسی استحکام ضروری ہوتا ہے ، پاکستان کو2025ء تک ایشیا کا ٹائیگر بنانے کیلئے ان باتوں پر عمل ضروری ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں امن کے لئے ایف سی کا کردار کلیدی ہے،ایف سی دنیا میں امن فورسز کا حصہ بھی ہے جہاں بین الاقوامی ادارے اس کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو ایف سی کے جوانوں کی مشکلات کا احساس ہے اسی لئے انکی تنخواہوں میں اضافے ، جدید اسلحے اور مختلف سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.