رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:18

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے سچل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان علی اور عبیداللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان فضل داد عرف ماما پٹھان، امتیاز اکبر اور شیر خان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

علاوہ ازیں رینجرز نے سرجانی اور ناظم آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان رفیق، شہریار، محسن، سید میر خان، محمد فاروق، شیراز، ممتاز، سیدل، محمد بلال اور مثل خان کو گرفتار کیا، ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے کے لئے پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :