وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹریز سے ملاقات،مسئلہ کشمیر اٹھایا،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی دستاویزی شواہد حوالے کر دیئے،بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا
کشمیر پر اقوام متحدہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا جائے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مجھے پاکستان بہت عزیز ہے،کئی بار دورہ کر چکا،پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کا بھی بہت معترف ہوں،سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹریز سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے اپنی ملاقاتوں کو بھی خوشگوار انداز میں یاد کیا
جمعہ 22 ستمبر 2017 01:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صرف رواں برس کے دوران 600 کے قریب خلاف ورزیاں کی گئیں۔ وزیراعظم نے سیکرٹری خارجہ کو بتایا کہ صرف آج کے روز بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایل او سی پر چار شہری شہید ہوئے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بات چیت کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے پاکستان اور بھارت کیلئے ملٹری آبزرور گروپ کی توسیع پر بھی زور دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان انہیں بہت عزیز ہے، وہ کئی بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انہوںنے بذات خود پاکستان کے انسداد دہشتگردی آپریشنز کا مشاہدہ کیا ہے اور وہ اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کے بہت معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کو بھی بہت سراہتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے اپنی ملاقاتوں کو بھی خوشگوار انداز میں یاد کیا۔ انہوں نے پاکستان کی امن برقرار رکھنے والی کوششوں پر اقوام متحدہ کی طرف سے خراج تحسین بھی پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.