امریکہ کا دورہ بہت مثبت رہا، پاکستان کا موقف بڑے موثر انداز میں پیش کیا، کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے اجاگر کیا، امریکی صدرسے عشائیہ پر غیر رسمی ملاقات ہوئی، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کو دنیا نے تسلیم کیا، افغانستان میں جنگ کے ذریعے امن ممکن نہیں، افغان عوام کو خود بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہو گا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 22 ستمبر 2017 08:10
(جاری ہے)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر جگہ پاکستان کے موقف کو موثر طریقے سے پیش کیا، پاکستان کا موقف بڑی موثر انداز میں پیش کیا ہے، خطے کی صورتحال کے حوالے سے درست موقف پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کشمیریوں پر مظالم کا ڈوزیئر پیش کیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات اور جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز سے اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدرسے عشائیہ پر غیر رسمی ملاقات ہوئی، مختلف ملکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی صدر ٹرمپ پرتباک انداز سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی تقریر لمبی ہو جانے کی وجہ سے افغان صدر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، افغانستان میں جنگ کے ذریعے امن ممکن نہیں، افغان عوام کو خود بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا ہو گا، افغانستان سے متعلق امن کی ہر کوشش کی حمایت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سے مختلف سطح پر بات چیت ہوئی ہے، اپنے نکتہ نظر کو پیش کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، آج دہشت گردی کیخلاف صرف پاکستان ہی جنگ لڑ رہا ہے، دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کا عوام نے اعتراف کیا ہے، پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.