یورپی یو نین اور پا کستان مختلف عالمی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں ،پاکستان مختلف شعبوں میںیورپی یونین کے ساتھ ا سٹر یٹجک شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے ،
پا کستان کی سیا سی قیا دت اقتصادی اور تجارتی شراکت داری ،امن و سلا متی اور پا رلیمانی تعاون کے فروغ کیلئے یورپی یو نین کے ساتھ طویل المدتی ا سٹر یٹجک شراکت داری کی خواہا ں ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو یورپی یو نین پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی،صنفی مساوات ،تعلیم ،صحت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے استحکا م اور انتخابی اصلا حات کیلئے اپناغیر متزلزل تعا ون جا ری رکھے گا، جین فرینکوئس
جمعہ 22 ستمبر 2017 20:44
(جاری ہے)
جمعہ کو یورپی یونین کے ایک 5رکنی وفد نے پاکستان میںیورپی یو نین کے لیے سفیر جین فرینکوئس کی سر براہی میں سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق سے پا رلیمنٹ ہا ?س میں ملا قات کی۔ملاقات میں پا کستان میں انتخابی اصلا حات،مر دم شما ری اور دیگر امو ر پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
سپیکر نے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ یورپی یو نین اور پا کستان مختلف عالمی مسائل پر یکساں موقف رکھتے ہیں اور پاکستان مختلف شعبوں میںیورپی یونین کے ساتھ ا سٹر یٹجیک شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔انہو ں نے پا کستان میں جمہو ریت کو مضبو ط کر نے میں یورپی یو نین کے کر دار کی تعریف کی۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان کی سیا سی قیا دت اقتصادی اور تجارتی شراکت داری ،امن و سلا متی اور پا رلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے یورپی یو نین کے ساتھ طویل المدتی ا سٹر یٹجک شراکت داری کی خواہا ں ہے۔انہو ں نے کہا کہ متحرک اور خودمختار جمہو ری ادارے موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل اور حکو مت نے قومی اہمیت کے حامل مسائل پر ہمیشہ اعتماد میں لیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ قومی سلا متی کمیٹی جو کہ پا رلیمنٹ میں مو جود تما م پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل ہے نے قومی سلا متی کے تما م مسائل پر حکو مت کواپنی سفارشات پیش کرتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ پا رلیمنٹ ترقی پسند سیاسی قوتوں پر مشتمل ہے جو عوام کی فلا ح بہبوداور ملک میں جمہو ریت کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہے۔یورپی یو نین کے سفیرجین فرینکوئس نے سپیکر کے تا ثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یورپی یو نین پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی،صنفی مساوات ،تعلیم ،صحت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے استحکا م اور انتخابی اصلا حات کے لیے اپناغیر متزلزل تعا ون جا ری رکھے گا۔انہو ں نے اراکین پارلیمنٹ اور پا رلیمانی عملے کی استعدار کا ر میں اضافے کے لیے یورپی یو نین کے تعاون کا بھی یقین دلا یا۔وفد نے پاکستان میں جمہو ریت کے استحکا م اور پارلیمنٹ کی با لا دستی کے لیے اٹھائے جا نے والے اقدامات کو سراہا۔وفد کے اراکین نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے کام کے طریقہ کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور سپیکرسے انتخابی اصلاحات ، مردم شماری، انسانی حقوق اور پاکستان میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.