کراچی، چانڈیا برادری میں لڑائی ، ایک شخص ہلاک، مقدمہ درج

دونوں گروپوں کی جانب سے لاٹھی، مکے اور کلہاڑیاں اور اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:13

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) چانڈیا برادری میں لڑائی ، ایک شخص ہلاک، مقدمہ درج۔ رپورٹ کے مطابق جمع کے روز لاڑکانہ کے قریب فرید آباد کے علاقے میں چانڈیا برادری کے دو گروپس میں زمین کے معاملے پر تکرار شروع ہوئی، جس میں دونوں گروپوں کی جانب سے لاٹھی، مکے اور کلہاڑیاں اور اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زندگی گنوا بیٹھیں، جسے پولیس نے اسپتال داخل کیا گیا، جہاں پولیس نے تمام کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد نعش ورچائو کے سپرد کردی، لاش گھر پنہچنے پر کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی، یہ حقیقت ہے کہ مقدمہ داخل ہے،لیکن ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ وہ ضمانت حاصل نہ کر سکیں۔#

متعلقہ عنوان :