جماعت اسلامی کی جانب سے روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد اور قتل عام کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

جمعہ 22 ستمبر 2017 23:50

سکھر۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کے روز جماعت اسلامی کی جانب سے روہنگیا کے مسلمانوں پر ظلم و تشدد اور قتل عام کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس سلسلہ میں سکھر میں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے روہنگیا کے مسلمانوں پر برما کے مظالم کے خلاف جامع مسجد بیت المکرم سے نمائش چوک تک ایک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو ،جنرل سیکریٹری مولانا سلطان احمد ، امیر سکھر شہر سرفراز احمد صدیقی نے کی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز پرچم اٹھا رکھے تھے اور روہنگیا کے مسلمانوں پر تشدداور قتل کیخلاف نعرے لگا رہے تھے ، ریلی کے اختتام پر مولانا حزب اللہ جکھرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں کے قتل اور ظلم و تشدد پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں، انہوںنے کہا کہ عالمی برادی اس معاملہ کا سختی سے نوٹس لے اور قتل و ظلم و روکوائے ، روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہیں انکے گھروں میں آباد کرایا جائے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دیگر شہروںمیں بھی ریلیاںنکالی گئیں۔

متعلقہ عنوان :