حکومت پنجاب تعلیم اور صحت کے شعبوں میں د ن رات کام کررہی ہے‘عرفان دولتانہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 14:01

حکومت پنجاب تعلیم اور صحت کے شعبوں میں د ن رات کام کررہی ہے‘عرفان دولتانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیم اور صحت کے شعبوں میں د ن رات کام کررہی ہے ، تمام شعبوں میں حکومت پنجاب کی کارکردگی مثالی ہے ، گزشتہ چار سال کے دوران محمد نوازشریف کی قیادت میںہر شعبہ میں بہت کام ہوا ، توانائی کے بحر ان پر قابو پانے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے، توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بے پناہ محنت سے کام ہوا ہے او نوازشریف کی سیاسی بصیرت اورانتھک کاوشوں کے باعث ملک سے توانائی بحران ختم ہونے کو ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت توانائی کے منصوبوں میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا محمد نوازشریف نے قوم سے 2018ء میں ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا جو وعدہ کیا تھا ،وہ پورا ہونے کو ہے پنجاب میں اپنے وسائل سے 3600 میگاواٹ کے گیس سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے بھکھی پاور،بلوکی اورحویلی بہادر شاہ میں گیس پاور پراجیکٹس تکمیل حکومت کا سنہرا کارنامہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ چین نے توانائی منصوبوں میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے دوستی کا حق نبھایا ہے،بلاشبہ چین پاکستان کا سب سے بااعتماد دوست ہے۔

متعلقہ عنوان :