پی ٹی آئی کے ہر ایکشن نے نواز شریف کو مضبوط کیا‘
عمران خان کا ایم کیو ایم کے خلاف اپنایا گیا موقف سب کو معلوم ہے‘ پی ٹی آئی والے اپنا تھوکا اب چاٹ رہے ہیں‘ اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کی روایت پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ، جس سیاستدان کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ قوم کی کیا قیادت کرے گا‘ پیپلز پارٹی گڈا گڈی کا کھیل نہیں کھیلے گی ،جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گی‘ ہمیشہ اپوزیشن کو متحد اور ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی ہے‘ پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے ‘ عمران خان پارلیمنٹ ڈسٹرب کرنے کے لئے ڈرامہ کررہے ہیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو
پیر 25 ستمبر 2017 12:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں مشاورت کے بعد ہی نئے چیئرمین نیب کا فیصلہ ہوتا ہے۔ چیئرمین نیب کے لئے حکومت اور اپوزیشن لیڈر مل کر فیصلہ کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ کو ڈسٹرب کرنے کے لئے سب کچھ کیا جارہا ہے ہمیشہ اپوزیشن کو متحد اور ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی ہ ے۔ پی ٹی آئی کے ایکشن نے ہمیشہ نواز شریف کو مضبوط کیا۔
عمران خان کا ایم کیو ایم کے خلاف کیا موقف رہا ہے سب کو معلوم ہے۔ پی ٹی آئی کا متحدہ کے خلاف جو موقف رہا ہے پہلے اس پر معذرت کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم سے پہلے دل آزاری کرنے پر معذرت کریں پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے۔ ایم کیو ایم نے بہت برا بھلا کہا ،پی ٹی آئی والے اب اپنا تھوکاچاٹ رہے ہیں۔ بطور اپوزیشن لیڈر چار سال ایمانداری سے ذمہ داریاں نبھائیں اس عہدے کے لئے میرے علاوہ کوئی اور موزوں ہے تو یہ اچھی بات ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ہٹانے کی روایت پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ منقسم حزب اختلاف ہمیشہ حکومت کو مضبوط کرتی ہے۔ پارلیمنٹ ہی ایسا ستون ہے جو ملک کو مضبوط کرسکتا ہے جس سیاستدان کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ قوم کی کیا قیادت کرے گا۔ جو سیاستدان عدالتوں اور انصاف سے بھاگتا ہے وہ سسٹم سے غائب ہوجاتا ہے۔ ملک میں سسٹم برقرار رہے اور پارلیمنٹ چلتی رہے یہی ہمارا ایجنڈا ہے۔ پیپلز پارٹی گڈا گڈی کا کھیل نہیں کھیلے گی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ہمیشہ وہ بات کی جو ملک اور ملکی اداروں کے لئے بہتر ہو۔ میرا مشورہ کسی شخصیت کے لئے نہیں ملکی نظام کیلئے ہوتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.