محمد نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر کل بھی پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری کی اور اداروں کو مستحکم کرنے کی نئی مثال قائم کی ،

تحفظات کے باوجود اداروں کا احترام اور آئین و قانون کی پاسداری کون کر رہا ہی ، پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، اداروں کو دھمکا کر ‘گالیاں دے کر ‘تضحیک کر کے معافی کون مانگ رہا ہی یہ بھی پورا پاکستان دیکھ رہا ہے ، محمد نواز شریف نے تمام قانونی حقوق ہونے کے باوجودعملاً آئین اور قانون کی پاسداری کی اور اداروں کی عزت کی،محمد نواز شریف نے پاکستانی قوم کے ووٹ کے تقدس اور تحفظ کا بیڑہ اٹھایا ہے‘پاکستان کے عوام کے ووٹ کے تقدس کے ساتھ ہی پاکستان کا تحفظ جڑا ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

منگل 26 ستمبر 2017 20:47

محمد نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر کل بھی پاکستان کے آئین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہو کر آج بھی پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری کی اور اداروں کو مستحکم کرنے کی نئی مثال قائم کی ،تحفظات کے باوجود اداروں کا احترام اور آئین و قانون کی پاسداری کون کر رہا ہی ، پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، اداروں کو دھمکا کر ‘گالیاں دے کر ‘تضحیک کر کے معافی کون مانگ رہا ہی یہ بھی پورا پاکستان دیکھ رہا ہے،محمد نواز شریف نے تمام قانونی حقوق ہونے کے باوجودعملاً آئین اور قانون کی پاسداری کی اور اداروں کی عزت کی،محمد نواز شریف نے پاکستانی قوم کے ووٹ کے تقدس اور تحفظ کا بیڑہ اٹھایا ہے‘پاکستان کے عوام کے ووٹ کے تقدس کے ساتھ ہی پاکستان کا تحفظ جڑا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف نے تمام قانونی حقوق ہونے کے باوجودعملاً آئین اور قانون کی پاسداری کی اور اداروں کی عزت کی ‘دوسروں کی طرح کمر درد اور دماغ کے خلل کا بہانہ نہیں بنایا بلکہ پورے خاندان کو پاکستان کے قانون کے سامنے پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کس وزیراعظم اور خاندان نے اس سے پہلے ایسی مثال قائم کی ۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس وزیراعظم کے ساتھ انصاف ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جن کو پاکستان کے عوام نے ووٹ دے کر وزیراعظم بنایا‘پاکستانی قانون کے مطابق فیئر ٹرائل محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کا آئینی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے پاکستانی قوم کے ووٹ کے تقدس اور تحفظ کا بیڑہ اٹھایا ہے‘پاکستان کے عوام کے ووٹ کے تقدس کے ساتھ ہی پاکستان کا تحفظ جڑا ہے۔