محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

منگل 26 ستمبر 2017 23:07

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانانے محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھرکے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ،اس سلسلہ میں ڈی سی نے شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان سمیت دیگرہسپتالوں کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ خصوصی طور پر عاشورہ کے موقع پر اضافی بیڈز اوروافر ادویات کابندوبست رکھیں اور مختلف گروپس کے بلڈ کا بھی خاطر خواہ انتظام ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے حوالے سے تیز رفتار میڈیکل سروسز کی فراہمی کے لئے سٹاف کو غیر معمولی طور پر چوکس رکھا جائے ۔ڈی سی نے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں بھی طبی انتظامات کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ ایمبولینس سروسز اور موبائل میڈیکل یونٹس کو عاشورہ کے اہم جلوسوں ومجالس کے قریب متعین رکھا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ محرم میڈیکل ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی کوتاہی یا کمی نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :