حمائمہ ملک نے مومنہ مستحسن کو دوغلی اور منافق قرار دے کر نیا تنازعہ کھڑا کر دیا

جمعرات 28 ستمبر 2017 12:58

حمائمہ ملک نے مومنہ مستحسن کو دوغلی اور منافق قرار دے کر نیا تنازعہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 ستمبر2017ء) معروف اداکارحمائمہ ملک نے مومنہ مستحسن کو دوغلی اور منافق قرار دے دیا۔حمائمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹواٹیر کے ذریعے مومنہ مستحسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مومنہ مستحسن دوگلے پن اور منافقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کہ منافقت انسان کو کامیاب نہیں بناتی ہم کسی کے حق میں یا کسی کے مخا لف بو ل کرمشہور نہیں ہو سکتے۔یاد رہے کہ مومنہ مستحسن نے ماہرہ اور رنبیر کپور کی تصاویرکو تنقید کا نشانہ بنانے پر ماہرہ خان کے حق میں آواز اٹھائی تھی جبکہ قند یل بلوچ کی منفی سرگرمیوں کے باعث ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔