بھارت کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے انکار نہیں کرسکتا ،ْ پاکستان
افغانستان کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں کو عدم استحکام کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ،ْ بھارت کے افغانستان میں کردار کو پاکستان نے تسلیم نہیں کیا ،ْپاکستان کی سیاسی قیادت نے نئی امریکی پالیسی کے جواب میں اپنا نکتہ نظر واضح کیا ہے ،ْ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اور نیوکلیئر پروگرام جدید ترین اور محفوظ ہاتھوں میں ہے ،ْترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ
جمعرات 28 ستمبر 2017 16:11
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں، بچوں اور خواتین کو پیلٹ گن کے ذریعے نابینا کرنے کی حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خطے میں بھارت کا کردار تخریبی ہے اور بھارت نے افغانستان میں تعمیر نو اور ترقی کے منصوبوں کی آڑ میں پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا آرہا ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ افغانستان کی ترقی کے لئے جاری منصوبوں کو عدم استحکام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور بھارت کے افغانستان میں کردار کو پاکستان نے تسلیم نہیں کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت نے نئی امریکی پالیسی کے جواب میں اپنا نکتہ نظر واضح کیا ہے۔ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اور نیوکلیئر پروگرام جدید ترین اور محفوظ ہاتھوں میں ہے جب کہ ملک میں ایک بھی ایٹمی حادثہ نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا کہ روس اور چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں دیگر ممالک کی شمولیت پر پاکستان اور چین تفصیلات طے کر رہے ہیں۔ ایک سوال پر نفیس زکریا نے کہاکہ جو تصویر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں لہرائی وہ بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوتی رہی ہے، بھارتی میڈیا اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لئے اس مسئلے کو اچھال رہا ہے ۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی منظم موجودگی نہیں میڈیا رپورٹس سے کسی کالعدم تنظیم کی موجودگی ثابت نہیں ہوتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.