پیوٹن،طیب اردوان ملاقات، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 29 ستمبر 2017 22:37

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن ترکی پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔روسی صدر پیوٹن نے انقرہ میں صدر طیب اردوان سے ملاقات کی۔ صدر طیب اردوان اور ولادی میر پیوٹن میں شام کے علاقوں میں دائرہ عمل کم کرنے پربات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترکی، روس اور ایران نے شام میں سرگرمیاں کم کرنے پراتفاق کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :