Live Updates

قائد حزب اختلاف کیلئے شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کا نام تجویز کیا ہے ،ہماری طرف سے فاروق ستار ہو سکتے ہیں‘ چیف وہپ ایم کیو ایم

پی ٹی آئی نے شاہ محمود قریشی یا عمران خان کا نام ہرگز تجویز نہیں کیا ،نمبرز کے معاملات طے پانے پر مشاورت سے فیصلہ ہوگا‘ شیخ صلاح الدین

ہفتہ 30 ستمبر 2017 13:17

قائد حزب اختلاف کیلئے شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کا نام تجویز کیا ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ شیخ صلاح الدین نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے پربات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کا نام تجویز کیا ہے جبکہ ہماری طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے اراکین کی مجموعی تعداد56بنتی ہے جبکہ ابھی جماعت اسلامی، اے این پی ، مسلم لیگ (ق) وغیرہ سے بات چیت کا آغاز اور اسے حتمی شکل دی جانی ہے ۔

پی ٹی آئی کی طرف سے شاہ محمود قریشی یا عمران خان کا نام ہرگز تجویز نہیں کیا گیا ۔ چوہدری شجاعت حسین سے بات ہوئی ہے توانہوںنے پرویز الٰہی کا نام تجویز کیا ہے اسی طرح ہماری طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار کا نام ہو سکتا ہے ۔ ہم صرف پی ٹی آئی کی طرف سے سامنے آنے والے دو ناموں پر اکتفا نہیں کر رہے بلکہ جب نمبرز کے حوالے سے معاملات طے پا جائیں گے توپھر مشاورت سے فیصلہ ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات