ایئر فرانس کے مسافر طیارے کی انجن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ

اتوار 1 اکتوبر 2017 15:30

پیرس ۔ یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء) ایئر فرانس کے مسافر طیارے نے انجن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ائیر فرانس کے ترجمان نے پیرس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ائیر فرانس کے ای380 جمبو مسافر طیارے کو پیرس سے لاس اینجلس کیلئے پرواز کے دوران ایک انجن میں سنگین خرابی کے باعث مشرقی کینیڈا کے ہوائی اڈے گوس میں ہنگامی طور پر اترنا پڑا انہوں نے کہا کہ پرواز 066 بغیر کسی نقصان کے اتر گئی ہے اور تمام پانچ سو بیس مسافروں کو طیارے سے نکال لیا گیا ہے اور کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :