بنوں، شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران کا نجی کلینکس چلانیوالے گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:22

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) شمالی وزیرستان تحصیل شیوا کے قبائلی مشران کا نجی کلینکس چلانے والے گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کے لئے پریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،ڈاکٹروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا مظاہرہ اور بعدازاںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شمالی وزیرستان تحصیل شیوا کے مشران فقیر محمد سلطان ،ملک محمد نور خان ،ملک حاجی تواب خان ،ملک عبدالقادر خان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے تین سال مکمل ہو چکے ہیں مگر ہمارے محب الوطنی کا یہ ثبوت ہے کہ اس دوران ہم اپنے علاقوں میں رکھا گیا اور اس دوران ہمارے ہسپتالوں میں ایف سی اور فوج کے جوانوں کو رکھا گیا ہے ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے ڈاکٹرز موجود نہیں تو ہمارا علاج کون کرے گا اس لئے یہاں کابل خیل وزیر قبیلے کے افراد نے پرائیویٹ میڈیکل سٹورز پر مریضوں کی ایمرجنسی بنیاد پرفوری علاج معالجہ شروع کردیا ہے تاہم نجی ٹی وی چینل پر بے بنیاد خبر نشر کرکے پولیٹیکل انتظامیہ نے ان میڈیکل سٹور پر موجود معالجوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جو بعدازاں جرگہ کے ذریعے معافی دلاکر ہم نے رہا کروایا جس پر مذکورہ نجی ٹی وی چینل خیبر نیوز نے گرفتار افراد کی رہائی میں رشوت کا الزام لگا کر دوبارہ خبر نشر کی جس کے بعد دوبارہ ان میڈیکل سٹورز چلانے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے اُنہوں نے کہا کہ ہم ان معالجوں سے مطمئن ہیں ان سے علاج کرانے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کسی نے شکایات کی ہے شمالی وزیرستان میں علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کی بناء پر ہمیں بنوں یا دیگر اضلاع میں جانا پڑتا ہے جہاں معمولی سی بیماری کے علاج پر بھی پانچ سے دس ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں جس کی ہم استعداد نہیں رکھتے اور با مشکل پورا کرتے ہیں تاہم وہ تفویض کردہ نسخہ گھروں میں استعمال کرتے ہیںاور مقامی میڈیکل سٹور مالکان اس میں مدد کرتے ہیں آپریشن ضرب عضب کے بعد بحالی کے کام زور و شور سے جاری ہیں اُنہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ ہماری علاج معالجہ کیلئے موجود معالجوں کو یرغمال بنایا ہے جو ہمارے ساتھ زیادتی ہے ڈاکٹروں پر لگائی گئی پابندی ہٹا کر چالیس ایف سی آر کے تحت گرفتار افراد کی رہائی ممکن بنائی جائے بصورت دیگر پر امن احتجاج شروع کریں گے

متعلقہ عنوان :