وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے مولاناعبدالرزاق سکندر کو بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا،مفتی رفیع عثمانی نائب صدر نامزد

وفاق المدارس کی مجلس عاملہ،مجلس شوری اور مجلس عمومی کے اراکین کا قائدین وفاق پر بھرپوراعتماد کا اظہار،مدارس کی حریت و آزادی کو ہر قیمت پربرقرا رکھنے کے دیرینہ عزم کا اعادہ،مدارس کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر اتحاد تنظیمات مدارس کے مشترکہ اجلاس بعد ازاں تمام مکاتب فکر کی ملک گیر کل جماعتی کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا فیصلہ،اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے حوالے سے متنازعہ ترامیم واپس لینے پر اظہار اطمینان کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ سے فوری نوٹس لینے،جے آئی ٹی کی تشکیل،ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا اور وزیر قانون کی برطرفی کا مطالبہ

جمعہ 6 اکتوبر 2017 00:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کو بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا،مولانامفتی رفیع عثمانی نائب صدر نامزد،وفاق المدارس کی مجلس عاملہ،مجلس شوری اور مجلس عمومی کے اراکین کا قائدین وفاق پر بھرپوراعتماد کا اظہار،مدارس کی حریت و آزادی کو ہر قیمت پربرقرا رکھنے کے دیرینہ عزم کا اعادہ،مدارس کو درپیش مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر اتحاد تنظیمات مدارس کے مشترکہ اجلاس بعد ازاں تمام مکاتب فکر کی ملک گیر کل جماعتی کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا فیصلہ،اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل میں ختم نبوت کے حوالے سے متنازعہ ترامیم واپس لینے پر اظہار اطمینان کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ سے فوری نوٹس لینے،جے آئی ٹی کی تشکیل،ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا اور وزیر قانون کی برطرفی کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ،مجلس شوری اور مجلس عمومی کا غیر معمولی مشترکہ اجلاس 5 اکتوبر بروز جمعرات جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا محمد حنیف جالندھری کی تجویز پر مولاناڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کو اتفاق رائے سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا، وفاق المدارس العربیہ کے سابق صدر مولانا سلیم اللہ خان کی رحلت کے بعد مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کو قائم مقام صدر منتخب کیا گیا تھا جنہیں اب باضابطہ صدر منتخب کر لیا گیا وفاق المدارس کے دستور کے مطابق نومنتخب صدر نے مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کو نائب صدر نامزد کرلیا-اس موقع پر سابق صدر وفاق شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی اوران کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اس اہم اجلاس میں دینی مدارس کی حریت و آزادی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے دیرینہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ مدارس کو درپیش مسائل و مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد تنظیمات مدارس کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے گا جس کے بعد تمام مکاتب فکر کی اہم جماعتوں اور سرکردہ شخصیات کی کل جماعتی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اجلاس کے دوران ختم نبوت اور قادیانیت کے حوالے سے ہونے والی متنازعہ ترامیم کی حکومت کی جانب سے واپسی کو خوش آئند مگر ناکافی قرار دیا اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لے اور جے آئی ٹی تشکیل دے کر ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائی- وفاق المدارس کے قائدین نے وزیر قانون کی فوری برطرفی کا بھی مطالبہ کیا-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ،مجلس شوری اور مجلس عمومی کے اجلاس میں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا انوارالحق (اکوڑہ خٹک) ،مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کے علاوہ مولانا سمیع الحق (اکوڑہ خٹک)،مولانا حافظ فضل الرحیم مہتمم جامعہ اشرفیہ،مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا امداداللہ بنوری ٹاون،مولانا عطا الرحمن برادر مولانا فضل الرحمن،مولانا حسین احمد،مولانا سعید یوسف،مولانا ڈاکٹر عادل خان ،مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی،مولانا مفتی محمد نعیم ،مولانا مشرف علی تھانوی ،مولانا زبیر احمد صدیقی، مولانا صلاح الدین ،مولانا مطیع اللہ،مولانا قاری عبدالرشید ،مولانا ظفر احمد قاسم ،مولانا ارشاد احمد دارالعلوم کبیر والا،مولانا مفتی محمد طیب جامعہ اسلامیہ امدادیہ،مولانا ادریس ،مولانا اصلاح الدین حقانی،مولانا مفتی کفایت اللہ ،مولانا قاضی نثار گلگت،مولانا فیض محمد بلوچستان،مولانا مفتی طاہر مسعود،مولانا قاری عثمان کراچی،مولانا راشد سومرو،مولانا زاہد قاسمی ،مولانا عبدالقدوس اور دیگر علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی-