عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھتا ہوں،میر عبدالکریم نوشیروانی

دوردراز علاقوں میں ترقیاتی سکیموںکا جال بچھا دونگا ،کلی گردینہ اور برشونکی سے محمد حسنی برادری کے عمائدین کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ،رکن بلوچستان اسمبلی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 19:02

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوںدوردراز علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھا دونگا کلی گردینہ اور برشونکی سے محمد حسنی برادری کے عمائدین کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نوروز قلات کے کلی گردینہ میں ٹکری ثناء اللہ محمد حسنی کی قیادت میں بلند خان محمد حسنی ،حوالدار جان محمد محمد حسنی ،خیر محمد محمد حسنی،ملک بیک محمد حسنی ،میر عبدالغیاث محمد حسنی ،کونسلر چیئرمین محمد اسماعیل محمد حسنی کی برادری سمیت خاران پینل میں شمولیت کے موقع پر کیا اس موقع پر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کلی گردینہ سمیت مختلف کلیوں میں پانچ واٹر سپلائی اسکیم دینے کا اعلان کیا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی ،شہزادہ محی الدین کبدانی،مولوی اللہ داد ،شوکت ایجباڑی ودیگر موجود تھے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ کلی گردینہ ،کلی برشونکی اور دیگر علاقوں سے محمد حسنی برادری کے پارٹی میں شمولیت سے ان علاقوں سمیت چارکوہان میں ہمارے ووٹ بینک میں کافی اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی اسکیمات سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خاص توجہ دینگے انہون نے کہا کہ چارکوہان کے مختلف علاقوں سے معتبرین کی ہمارے ساتھ شمولیت سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دو ر شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ان معبترین اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے بلکہ ان کے علاقوں میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھا دینگے انہون نے کہا کہ میں ہمیشہ عوام کی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتا ہوں اور عوامی خدمت سے ہی مجھے سکون ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :